نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اب فارماسسٹ کو مریض کو دوا تجویز کرنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ ڈاکٹروں کے کرونا مریضوں کے علاج کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ کرونا کے مریضوں کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے ، اس سے قبل فارماسسٹ تب تک مریض کو دوا نہیں دے سکتا تھا جب تک کہ ڈاکٹر کی جانب سے دوا تجویز نہ کی گئی ہو لیکن اب نئے قانون کے تحت ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر فارماسسٹ کو مریض کو دوا دینے کی اجازت دے دی گئی ہے ، طبی ماہرین کے مطابق فارماسسٹ مریض کے مرض کے متعلق مکمل معلومات حاصل کیے بغیر اس کو کیسے دوا تجویز کر سکتے ہیں ، کچھ مرض حساس نوعیت کے ہوتے ہیں جن میں دوا بھی مقدار میں تجویز کی جاتی ہے ایسے میں فارماسسٹ کی جانب سے دوا مریض کے لیے مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔