اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا ججز کو کالی بھیڑیں کہنا معاملہ 100فیصد توہین عدالت کا ہے، اگر شہبازشریف معذرت نہیں کرتے تو سزا بھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا ججز کو کالی بھیڑیں کہنا معاملہ 100فیصد توہین عدالت کی طرف جائے گا، اس کی وجہ کہ اگر وہ جوڈیشری کے بارے عام بات کرتے تو الگ بات تھی لیکن جب انہوں نے کہا کہ چند ججز کی بات کہ عمران خان کے حق میں فیصلے دے رہے ہیں، ان ججز کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کئے جن کو دہرا نہیں سکتا۔ بے شک شہبازشریف نے ان ججز کا نام نہیں لیا لیکن سب کو پتا ہے کن ججز کو مخاطب کیا۔ عدالت کے فیصلوں پر بات ہوسکتی ہے لیکن فیصلے لکھنے والے جج کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنانہیں کرسکتے، اگر ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں تو پھر عدالتوں کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ انہیں توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا، اگر شہبازشریف معذرت نہیں کرتے تو سزا بھی ہوسکتی ہے۔