نیو جرسی میں نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو سے حملہ

0
197

نیوجرسی (پاکستان نیوز) نیو جرسی کی پسیائیک کائونٹی میںواقع جامع مسجد عمر بن الخطاب میں فجر کی نماز کے دوران امام پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔ چاقو حملے میں مذکورہ 65سالہ امام مسجد سید النقیب زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کر نکل کر امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ملزم نے 65سالہ امام مسجد سید النقیب کی گردن اور پیٹ پر وار کرکے انہیں زخمی کر دیا۔ چاقو سے حملے کے وقت مسجد میں 200کے قریب نمازی موجود تھے، نمازیوں نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ امام مسجد پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت32سالہ سیرف زوربا کے نام سے ہوئی پولیس کی جانب سے ملزم کے اس قاتلانہ حملے کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔ دریں اثنا کینیڈا کے شہر مارکھم میں مسجد کے احاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کرنے والے 28سالہ ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزم پر نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کینیڈا کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here