ٹرمپ کاگرین لینڈ پر قبضے کا پختہ ارادہ

0
18

واشنگٹن(پاکستان نیوز) مستقبل میں گرین لینڈ امریکا کا حصہ ہوگا، صدرٹرمپ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کردیا۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مستقبل میں گرین لینڈ امریکا کا حصہ ہوگا، یہ امریکی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیرمائیک والٹز اورنائب صدرجیڈی وینس کی اہلیہ رواں ہفتے گرین لینڈ کا دورہ کرنیوالے ہیں، دورے کے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں، تاہم گرین لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ دورہ خودمختاری پر حملہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here