ریاض(پاکستان نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 میں کئی ریکارڈ حاصل کیے اور مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ الریاض کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ نے یکم اگست کو سب سے زیادہ مسافروں کی تعداد کا ریکارڈ بھی حاصل کیا۔