اہم پوسٹنگ کیلئے بنگلہ دیشی وزیراعظم کی بیٹی کیلئے لابنگ

0
52

نیویارک(پاکستان نیوز) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجہ نے اپنی بیٹی صائمہ واجد کوورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے جنوب مشرقی ایشیا کے خطے کی اگلی سربراہ بنانے کیلئے باقاعدہ لابنگ شروع کردی۔ نیویارک میں انہوں نے امریکی حکام سے بھی سائیڈ لائن ملاقاتوں میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مدد مانگی۔ بھارت پہلے ہی اپنے تمام سفارتی ذرائع اور وسائل کا استعمال کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی مدد کررہا ہے۔ صائمہ واجد مینٹل ہیلتھ کی وکیل اور جنوب مشرقی ایشیا کی ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر بننے کے لئے دو امیدواروں میں سے ایک ہیں، اگر وہ انتخاب جیت گئیں تو 11ممالک کے 2ارب افراد کے لئے دو سالوں کے میں تقریباً500ملین ڈالر کے سالانہ بجٹ کی نگرانی کریں گی۔ اکتوبر کے آخر میں ڈبلیو ایچ او کی علاقائی کمیٹی کے اگلے اجلاس میں ووٹنگ کی توقع کی جا رہی ہے ان کا مقابلہ نیپال سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو ایچ او کے سینئر اہلکار شمبھو آچاریہ سے ہے جو تقریبا30سال سے اقوام متحدہ کے ادارے سے وابستہ ہیں اور انہوں نے صحت عامہ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ اقوام متحدہ کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل گل چندر گوتم نے کہا کہ صائمہ اگر وزیراعظم کی بیٹی نہ ہوتیں تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس اہم پوسٹ کے لئے موزوں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here