عمران ریاض بازیاب 4ماہ بعدگھر پہنچ گئے

0
28

لاہور، سیالکوٹ(پاکستان نیوز) لاپتہ صحافی عمران ریاض4ماہ بعد بازیاب، بحفاظت گھر پہنچ گئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تصدیق کی ہے کہ 4ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان بحفاظت بازیاب ہو گئے اور اپنے گھر پہنچ گئے چکے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے سوشل میڈیا پر بازیابی کی پوسٹ آویزاں کی۔ وکیل میاں علی اشفاق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اللہ کے خاص فضل، کروم و رحمت سے اپنے شہزادے کو پھر لے آیا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ناقابل بیان حالات کے باوجود اللہ رب العزت نے یہ بہترین دن دکھایا، اس وقت صرف بے پنا شکر۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here