نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کے معروف ذرائع ابلاغ کے ادارے نیوز ویک نے ڈیموکریٹ کی نائب صدر کامیلا ہیرس کی قابلیت کے متعلق اپنی جاری کردہ رپورٹ پر معذرت کر لی ہے ، رپورٹ کے دوران کامیلا ہیرس کے والدین کے حوالے سے ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے گئے تھے جس کو پارٹی اور کارکنوں نے انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا ، رپورٹ غلط ہونے پر نیوز ویک کی جانب سے باقاعدہ معذرت کی گئی ہے ، نیوز ویک کے اوپینین لیڈر جوش ہیمر اور گلوبل ایڈیٹر انچیف نینسی کوپر نے معذرت نامے پر دستخط کرتے ہوئے لکھا کہ کامیلا ہیرس کے متعلق خبر معذرت نوٹس کے ساتھ ویب سائٹ پر ہی موجود رہے گی اور اس کو ہٹانا نہیں جائے گا۔