واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکا میں بڑھتی مہنگائی، سیاسی کشیدگی اور معیارِ زندگی سے متعلق خدشات کے باعث بڑی تعداد میں امریکی شہری بیرونِ ملک منتقل ہو رہے ہیں۔امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کے نرم ویزا قوانین، ٹیکس مراعات اور بہتر معیارِ زندگی امریکیوں کیلئے کشش کا باعث بن رہے ہیں، جس کے نتیجے میں2025 کے دوران ریکارڈ تعداد میں شہری یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا منتقل ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندازا ڈیڑھ لاکھ افراد کے انخلا کے بعد امریکا کو کئی دہائیوں میں پہلی بار منفی خالص ہجرت (نیٹ مائیگریشن)کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایسی صورتحال عظیم کساد بازاری کے دور میں دیکھی گئی تھی۔











