نیویارک (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ نے سنہ 2023 کی 143 ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی ‘ورلڈ ہیپی نس رپورٹ’ یعنی خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔یاد رہے کہ یہ رپورٹ ہر سال 20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہوتی ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی تحقیق کے مطابق فن لینڈ مسلسل ساتویں سال بھی دنیا کے سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس کا اسکور 7.741 ہے۔ایک دہائی سے زیادہ عرصہ بعد پہلی بار امریکا اور جرمنی 20 خوش ترین ممالک میں شامل نہیں ہیں، یہ ممالک اس سال بالترتیب 23ویں اور 24ویں نمبر پر ہیں۔ڈنمارک دوسرے نمبر پر ہے، جس کے بعد آئس لینڈ اور سویڈن اور پھر اسرائیل کا نمبر آتا ہے۔اس درجہ بندی کے مطابق دنیا میں افغانستان، لبنان، لیسوتھو،سیرا لیونم کانگو کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔ پاکستان مسلسل دوسرے سال 4.657پوائنٹس کے ساتھ 108ویں نمبر پر ہے، سال 2022 میں بھی پاکستان کی درجہ بندی 108ویں نمبر پر تھی جبکہ 2021 میں 121 تھی اور سال 2020 میں 102ویں نمبر پر تھا۔بھارت کا شمار دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں ہوتا ہے اور جو فوجی لحاظ سے بھی بہت زیادہ طاقت ور سمجھا جاتا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ رپورٹ میں بھارت بھی مسلسل 4.054 پوائنٹس کے ساتھ 126ویں نمبر پر ہے جب کہ چین گزشتہ سال کے مقابلے 4 درجے ترقی کے ساتھ 60 ویں نمبرپر ہے، جب کہ روس 72ویں نمبر پر ہے۔فہرست کے مطابق 1، فن لینڈ، 2، ڈنمارک، 3، آئس لینڈ، 4، سویڈن، 5. اسرائیل، 6. نیدرلینڈز، 7. ناروے، 8. لکسمبرگ، 9. سوئٹزرلینڈ، 10. آسٹریلیا، 11. نیوزی لینڈ، 12. کوسٹا ریکا، 13. کویت، 14. آسٹریا، 15. کینیڈا، 16. بیلجیم، 17. آئرلینڈ، 18. چیکیا، 19. لتھوانیا، 20. برطانیہ خوش ترین ممالک میں شامل ہیں۔