نواز شریف کی لند ن میں مزید 340جائیدادوں کا انکشاف

0
389

لندن (پاکستان نیوز) مقامی اخبار نیو ہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں مزید 340 جائیدادیں ہیں جس کی تفصیلات پہلے کبھی بھی سامنے نہیں لائی جا سکی ہیں، ڈیلی ٹائمز کو معلوم ہوا ہے کہ شریفوں کے پاس سینٹرل لندن اور اس کے آس پاس 80 ملین پائونڈ (ارب روپے) سے زیادہ کی جائیداد ہے۔ ان میں سے شریف خاندان کی رہائش گاہ، 17 ایون فیلڈ ہاؤس، 118 پارک لین میں تین فلیٹس کی مالیت تقریباً 12 ملین پاؤنڈ (1.6 بلین روپے) ہے۔پراپرٹی ویب سائٹ پر فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق فلیٹ 8، بروڈ پلیس، لندن ڈبلیو2، مالیت £700,000 (96.6 ملین روپے)؛ فلیٹ 9، بروڈ پلیس لندن W2، مالیت £900,000 (124.2 ملین روپے)؛ 10 ڈیوک مینشنز، ڈیوک سٹریٹ، لندن W1 کی مالیت £1,495,000 (206.31 ملین روپے)؛ فلیٹ 12a، 118 پارک لین، مے فیئر لندن SW1، مالیت £475,000 (65.55 ملین روپے)؛ فلیٹ 2، 36 گرین سٹریٹ لندن W1، مالیت £800,000 (110.4 ملین روپے) اور 117 گلوسٹر پلیس لندن W1 کی جائیدادیں شامل ہیں۔ پراپرٹی ویب سائٹ کے مطابق بکنگھم پیلس کے قریب رئیل اسٹیٹ کی زمین بھی شریفوں کی ملکیت ہے جس کی قیمت تقریباً £4,450,000 ہے۔ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق 841 نیل گیوین ہاؤس، سلون ایونیو ـ پر وقار احمد کی رہائش گاہ بھی اسی فہرست کا حصہ بتائی ی جاتی ہے، جو دستاویزات میں فلیگ شپ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے کمپنی سیکریٹری کے طور پر درج ہے۔اس کے علاوہ پائنیر پوائنٹ کے دو رہائشی ٹاورز شریف خاندان کی ملکیت ہیں۔یہ لوگ بڑے امیر بن کر ملک کا پیسہ اپنے ہی بنک کھاتوں میں ڈال چکے ہیں۔آصف زرداری کے سوئس بینک اکاؤنٹس میں 740 ملین پاؤنڈ ہیں۔ زرداری نے سرے، انگلینڈ، برطانیہ میں £4 ملین سے زائد مالیت کی ایک نیو ٹیوڈر مینشن اور جائیداد بھی خریدی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here