نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس نے اپنے صارفین سمیت شراکت دار سرمایہ کاروں کو اپنے حالیہ بیان سے پریشان کر دیا ہے ، جیف بیزوس کے مطابق ان کی کمپنی ایما زون ایک روز بینک کرپٹ ہوجائے گی ، جیف بیزوس کے مطابق وہ ہر سال ٹیک کمپنی میں ایک بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ ٹیکنالوجی کی دنیا کو مزید طاقت ور بنایا جا سکے لیکن اس سے انھیں کوئی آمدنی حاصل نہیں ہو رہی ہے وہ ہر سال بھاری سرمایہ کمپنی میں لگاتے جا رہے ہیں ، جیف بیزوس نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز ان کی کمپنی بینک کرپٹ ہو جائے گی ۔