نیویارک(پاکستان نیوز) کورونا کی وباءکے باعث جہاں دنیا بھر میں 40 کروڑ سے زائد ملازمتیں ہمیشہ کیلئے ختم ہونے کے امکانات ہیں، وہیں آئندہ 5 سال میں 8 کروڑ 50 لاکھ انسان ملازمین کی جگہ روبوٹ لے لیں گے، تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے 300 بڑے اداروں اور کمپنیوں میں کئے جانےوالے سروے سے پتہ چلا کہ ہر پانچ میں سے 4 اداروں کی خواہش ہے کہ بیماریوں اور دیگر آفتوں کی وجہ سے انسان مزدوروں پر اکتفاءکرنے کے بجائے روبوٹ کی خدمات حاصل کریں۔