یو ایس امیگریشن سینکڑوں مریضوں کو کورونا سے متاثر کرنے میں ملوث نکلی

0
149

امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے 268تارکین کو حوالات میں بند کیا جو کورونا وائرس سے متاثر تھے

نیویارک (پاکستان نیوز) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ نے کورونا کے پھیلاﺅ کے حوالے سے طبی ماہرین کے تمام خدشات کو درست ثابت کر دیا ہے ، اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے 268ایسے تارکین کو حوالات میں بند کیا ہے جوکہ کورونا وائرس سے متاثر تھے ، ان افراد کے قید خانے میں جانے کی وجہ سے پہلے سے موجود سینکڑوں قیدی بھی مہلک مرض کا شکار ہوگئے ، طبی ماہرین کی جانب سے مسلسل وارننگ جاری کیے جانے کے باوجود امیگریشن سینٹرز کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدامات سامنے نہیں آ سکے تھے ، تمام کارروائی صرف الفاظی ہی ثابت ہوئی ، فلوریڈا اور ایری زونا سے گرفتار ہونے والے 74 تارکین بھی بعد میں کورنا وائرس سے متاثرہ ثابت ہوئے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here