فیفا ورلڈ کپ میں ‘میڈ اِن پاکستان’ فٹبال استعمال ہونگے؟

0
23

ریاض (پاکستان نیوز) سعودی عرب میں آئندہ کھیلے جانے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے پاکستان میڈ فٹ بال استعمال میں لائے جائیں گے ، پاکستان قونصلیٹ جدہ میں ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلر سعدیہ خان نے کہا ہے کہ ‘ہم اپنی کوشش کریں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ‘میڈ اِن پاکستان’ فٹبال استعمال ہوسکے۔جدہ میں پاکستان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ خان نے بتایا کہ ‘اس سے پہلے بھی فیفا ورلڈ کپ میں ایڈیڈاس کو پاکستان نے فٹبال بنا کر دیے تھے۔ ہماری کوالٹی اتنی اچھی ہے کہ پاکستان میڈ فٹبال کو ترجیح دی گئی، ہمارے پاس سکِلز ہیں، ٹیکنالوجی ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘ہم ضرور دیکھنا چاہیں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2034 میں میڈ اِن پاکستان فٹبال استعمال کیا جائے۔ اگر یہ ہوجائے تو اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوگی۔سعدیہ خان کا کہنا تھا کہ ‘ہماری کوشش ہے کہ میڈ اِن پاکستان ایگزیبیشن کے ذریعے اپنی نئی پراڈکٹس کو یہاں لانچ کرسکیں۔ جب ایگزیبیشن پلان کر رہے تھے تب سعودی عرب کو فیفا فٹبال ورلڈ کپ، ایشین گیمز اور ایکسپو کی میزبانی ملنے کی بات ہو رہی تھی۔جدہ ایگزبیشن میں 35 سے زیادہ کمپنیاں سپورٹس گْڈ اور ویئر لے کر آ رہی ہیں۔ اس کا مقصد یہی ہے کہ ایشین گیمز اور فیفا ورلڈ کپ کے لیے ہم اپنی پراڈکٹس کی برینڈنگ کر سکیں۔اس سوال پر کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط لیکن تجارتی حجم کم کیوں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ تین چار برس سے تجارتی حجم 4 سے 5 ارب ڈالر کے درمیان رہا ہے، تاہم اب پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب کے لیے ایکسپورٹ بڑھ کر تقریباً 750 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو گزشتہ تین سے چار برسوں میں 400 سے 500 ملین ڈالر رہی ہے۔سعدیہ خان نے بتایا کہ ‘ایگزبیشن میں پاکستانی مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کی جائے گی، جس میں ٹیکسٹائل، لائٹ انجینیئرنگ، سپورٹس، طبی اور جراحی کے آلات اور فوڈ پروڈکٹس شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایونٹ پاکستانی کاروباری اداروں کو بین الاقوامی خریداروں، سرمایہ کاروں، تاجروں سے جڑنے اور سعودی مارکیٹ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔یہ ہماری پہلی سنگل کنٹری ایگزیبیشن ہے، جو سعودی عرب میں ہو رہی ہے۔ مملکت میں چاول، گوشت، پھل، مصالحہ جات اور ہوم ٹیکسٹائل میں ہماری موجودگی ہے۔ ہماری کوشش ہیکہ نئی مصنوعات کے لیے جگہ تلاش کر سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here