نیویارک (پاکستان نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک سٹی میں تعینات آٹھ امیگریشن ججز کو اچانک عہدوں سے ہٹا دیا گیا، آٹھ امیگریشن ججز کو اچانک عہدوں سے ہٹانے کی تصدیق نیشنل ایسوسی ایشن آف امیگریشن ججز کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کی ہے۔ برطرف کیے جانے والوں میں 26 فیڈرل پلازا میں تعینات اسسٹنٹ چیف امیگریشن جج امینہ اے خان بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق بقیہ سات ججز کے نام تاحال جاری نہیں کیے گئے۔ واقعہ اچانک پیش آنے کے باعث امیگریشن حلقوں میں شدید بیچینی پائی جاتی ہے، جبکہ ادارے سے وابستہ افراد اس فیصلے کے ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔محکمہ انصاف نے ابھی تک برطرفیوں کی وجوہات یا مستقبل کے انتظامی لائحہ عمل کے بارے میں کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی۔ امیگریشن کورٹ سسٹم میں یہ پیش رفت اْس وقت سامنے آئی ہے جب شہر میں امیگریشن کیسز کا بیک لاگ ریکارڈ سطح پر موجود ہے۔











