پاکستان:35 لاکھ جبری مشقت کا شکار

0
32

اسلام آباد (نیوز )انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں اندازے کے مطابق 35 لاکھ لوگوں سے جبری مشقت لی جا رہی ہے۔ زراعت، اینٹوں کے بھٹوں، کان کنی اور شپ یارڈ جبری مشقت کے بڑے گڑھ ہیں۔ پاکستان جبری مشقت لینے والا پانچواں بڑا ملک ہے جبکہ عالمی لیبر مارکیٹ میں پاکستان لیبر فورس کے لحاظ سے نواں بڑا ملک ہے۔آئی ایل او کے پاکستان میں سربراہ گیٔر ٹانسٹول نے بتایا اس وقت ہماری سب سے بڑی ترجیح یہ ہے کہ حکومت پاکستان سے آئی ایل او کے زیادہ سے زیادہ کنونشنز کی توثیق کرنے کے لیے کہیں خاص طور پر پروٹوکول 29 کی جس کے تحت جبری مشقت کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here