وائٹ ہاﺅس نے ڈاکٹر فوسی کو عہدے سے ہٹانے کی تردید کر دی

0
192

 

فوسی کو ہٹانے کی خبریں جعلی ہیں، چین سے آمدو رفت پر بہت پہلے پابندیاں لگا دی گئیں :ٹرمپ کا ٹوئیٹ

نیویارک (پاکستان نیوز) وائٹ ہاﺅس نے صدر ٹرمپ کے مشیر خاص اور الرجی ، بیماریوں کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر انتھنی فوسی کو عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید کر دی ہے ، وائٹ ہاﺅس کے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکرٹری ہوگن جائیدلی نے کہا کہ میڈیا نے بھرپور کوشش کی کہ ٹرمپ کے ٹوئیٹ کے بعد انتھنتی فوسی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جذبات کو ہوا دی جائے لیکن ایسا نہیں ہو سکا ہے ، فوسی اپنے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہیں گے کہ ان کو عہدے سے نہیں ہٹایا جا ر ہا ہے ، ٹوئیٹر پر فوسی کو ہٹانے کے متعلق ٹرینڈنگ کے دوران اپنے ٹوئیٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فوسی کو ہٹانے کی جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں اور جولوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں کہ چین سے لوگوں کی آمدو رفت بند کیوں نہیں کی جا رہی ہے تو ان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ چین سے آنے اور چین جانے کے حوالے سے بہت پہلے سخت پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here