بےروزگاری الاﺅنس:8 لاکھ درخواستیں

0
155

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا لاک ڈاﺅن کے اثرات اب بھی امریکی معیشت پر اثر انداز ہو رہے ہیں ، حال ہی میں بے روزگاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کرنے والے امریکی شہریوں کی تعداد 8 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد بے روز ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ملین ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ملک میں کام کرنے والی افرادی قوت کی چالیس فیصد تک تعداد متاثر ہوئی تھی اور اس میں استحکام کی بجائے مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ، یونین بینک کے چیف اکانومسٹ نے بتایا کہ فی الحال بے روزگاری میں کمی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے ، حالات معمول پر آنے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here