نیویارک پولیس اہلکاروں نے احتجاج کے دوران 80ملین ڈالر کا اوور ٹائم لگایا

0
255

عوام کو قابو کرنے کیلئے اہلکاروں کو اضافی ڈیوٹیاں انجام دینا پڑیں، پولیس چیف

نیویارک (پاکستان نیوز) ایل اے اور نیویارک پولیس ڈیپارنمٹ کے اہلکاروں نے احتجاج کے دوران 80ملین ڈالر کا اوور ٹائم لگایا ، تفصیلات کے مطابق پرتشدد احتجاجوں کے دوران عوام کو قابو کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو اضافی فرائض انجام دینا پڑے ، پولیس چیف مائیکل مورے نے بیان دیا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین کوروکنے کے لیے اہلکاروں کو اضافی ڈیوٹی انجام دینا پڑی جس کے لیے پولیس کیلئے مختص کردہ بجٹ سے بھی نمایاں کٹوتی ہوئی کیونکہ اہلکاروں کی بڑی تعداد کو اوور ٹائم کی مد میں 80ملین ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنا پڑی ، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اہلکار اس رقم کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی حاصل کر سکتے ہیں لیکن چاہیں تو موجودہ وقت میں بھی یہ رقم ان کو مل سکتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here