امیگریشن کا 25فروری کے بعد ایچ ٹو بی ویزا کیلئے درخواستوں کو قبول نہ کرنے کا اعلان

0
77

نیویارک (پاکستان نیوز) یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے اعلان کیا ہے کہ ایچ ٹو بی ویزا کے لیے مزید درخواستوں کو مسترد کر دیا جائے گا ، ادارے کے مطابق امیگریشن درخواستوں کی دوسرے مرحلے کے معیاد 25 فروری کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد مزید ایچ ٹو بی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے ، پہلے مرحلے کے دوران یکم اپریل سے یکم اکتوبر سے پہلے تک پہلے مرحلے کے ویزے جاری کیے جائیں گے ، جبکہ 25فروری کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کام نہیں ہوگا۔ کانگریس کی جانب سے ایچ ٹو بی ویزوں کی تعداد 66 ہزار مقرر کی گئی ہے جس کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ، 33 ہزار ویزے ایک مرحلے جبکہ 33 ہزار دوسرے مرحلے میں جاری کیے جائتے ہیں، امریکہ کے تاجر اور کمپنیوں کے مالکان غیرملکی ملازمین کو ملازمت دینے کے لیے ایچ ٹو بی ویزوں کا استعمال کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here