بھارت: انسانی حقوق کی بدترین صورتحال

0
126

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹس میں بھارت میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا بھانڈا پھوڑ دیا،بھارت میں اقلیتوں پر مظالم،ماورائے عدالت قتل، صحافیوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنا کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا بھارت میں آزادی اظہارکی گنجائش کم ہورہی ہے، بھارتی حکام نقادوں کو پابندیوں اور غیرقانونی ہتھکنڈو ں کے ذریعے خاموش کرادیتے ہیں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طالب علموں، صحافیوں اور آرٹسٹوں کو مقدمہ چلائے بغیر گرفتار کیا گیا، مذہبی اقلیتوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے 18صحافیوں پر تشدد کیا۔ پولیس اور این آئی اے نے سول سوسائٹی کے رہنماں خرم پرویز،تین ساتھیوں اور پروینہ آہنگر کے گھرو ں پرچھاپے مارے اورخاندانوں کو حراساں کیا، 31 مارچ کو امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں 2020میں انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ بھارت میں کورونا لاک ڈان کے متعلق رپورٹ کرنے 55 سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here