پی آئی اے کی خصوصی پرواز27جون کو نیوجرسی سے لاہور روانہ ہو گی

0
191

 

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائینز کی ساتویں خصوصی پرواز 27جون کو امریکی ریاست نیوجرسی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔ اس بات کا اعلان پی آئی اے کی جانب سے کیا گیا۔پی آئی اے کی پرواز 9722نیوجرسی کے نیوآرک ائیرپورٹ سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔کرونا وائرس کی وجہ سے پروازوں کی بندش کی وجہ سے پاکستان نے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ شرو ع کیا تھا جن کی مدد سے امریکہ میں پھنس جانے والے مسافروں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی پروازوں کی پاکستان آمد اور پاکستان سے روانگی کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم پی آئی اے جسے امریکہ کے لئے کل بارہ خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے ، اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 1200سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لے جا چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here