نیویارک (پاکستان نیوز) ٹینیسی شہر کے مقامی اخبار میں مسلمانوں کے خلاف فل پیج اشتہارا نے نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے ،پاکستان نیوز کی جانب سے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی ہے ، اشتہار میں بتایا گیا کہ مسلمان نیش ویلی کو ایٹم بم سے اڑانا چاہتے ہیں ،اشتہار کے ٹاپ پر ٹرمپ ، پاپ فرانسس اور امریکہ جھنڈے کے تصاویر کو آگ کے شعلوں میں دکھایا گیا تھا ، فل پیج اشتہار کو سوشل میڈیا کے اکاﺅنٹس ٹوئیٹر ، فیس بک اور دیگر پیجز پر بھی شیئر کیا گیا اور لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ، مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اس اشتہار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ، اخبار کے نائب صدر اور ایڈیٹر مائیکل اے اناستاسی نے بتایا کہ ہمارا مارکیٹنگ گروپ بالکل آزاد کام کرتا ہے ، اشتہار کا کسی صورت بھی دفاع نہیں کیا جا سکتا تھا ، اشتہار کو کسی صورت پرنٹ نہیں ہونا چاہئے تھا ، اس کی وجہ سے ہماری کمیونٹی کی بڑی تعداد ناراض ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں ۔پاکستان نیوز کی جانب سے اشتہار شائع ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔