نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ کے معروف ماہر صحت و ڈاکٹر فوسی نے خبردار کیا ہے کہ کورونا صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے ، شہریوںکو اپنی چھٹیوں میں توسیع کرنی چاہئے ، سی این این کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں انھوںنے بتایا کہ ابھی نئے سال ، کرسمس کی چھٹیاں جاری ہیں جن کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ آئندہ دنوں میں کورونا صورتحال مزید تشویشناک ہوسکتی ہے ، انھوں نے بتایا کہ رواں برس اپریل تک تمام امریکیوں تک ویکسین کی فراہمی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا لیکن اس سے مکمل طور پر کورونا پر قابو پایا نہیں جا سکے گا ۔