ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو تباہ کن نتائج بھگتنا ہونگے، امریکہ کی دھمکی

0
68

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اس کے تباہ کن نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر ایران اسرائیل پر حملہ کرتا ہے تو اس سے غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کا عمل متاثر ہوگا اور تہران کو اس حملے کے سنگین نتائج بھی بھگتنا ہوں گے ۔ امریکہ ، برطانیہ اور فرانس ہر طرح کی صورت حال کیلئے جوابی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں، ایرانی حملے کی صورت میں اس اسرائیل کے دفاع کیلئے سب کچھ کریں گے ۔ ایران نے جولائی میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ دریں اثنا امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب یو وگیلنٹ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں یقین دلایا کہ ممکنہ ایرانی حملے کی منصوبہ بندی پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، اگر حملہ ہوا تو آگے آئیں گے اور دفاع کریں گے ۔ امریکہ اسرائیل کا دفاع کرنے اور خطے میں اپنے اہلکاروں اور تنصیبات کے تحفظ کیلئے اچھی پوزیشن میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here