روز ویلٹ ہوٹل کو مشترکہ طو پر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں :خواجہ آصف

0
233

اسلام آباد(پاکستان نیوز )وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو جوائنٹ ونچر پر چلانے پر غور کررہی ہے،یہ بہترین لوکیشن پر اچھی پراپرٹی ہے’نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل جیسی کوئی اورعمارت نہیں’روز ویلٹ بیچنے سے جو پیسہ ملے گا اس کا فائدہ وقتی تو ہو جائے گا یا کوئی قرض اتر جائے گالیکن حکومت کی کوشش ہے کہ روزویلٹ نیویارک پر جوائنٹ ونچر کرلیا جائے جس کا طویل المدتی فائدہ ہوگاجبکہ وزارت نجکاری نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کی روشنی میں پہلے مرحلے میں پی ا?ئی اے،فرسٹ وویمن بینک، ہاو?س بلڈنگ فنانس کارپوریشن،زرعی ترقیاتی بینک ، پاکستان انجینئرنگ کمپنی،ا?ئیسکو، گیپکو، فیسکو اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نجکاری کی جائے گی،کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 2اگست 2024ئ کو ہونیوالے اجلاس 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خواجہ ا?صف کا کہناتھاکہ نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل جیسی کوئی اورعمارت نہیں ‘اس کے دو راستے ہیں اوراسے مرکزی حیثیت حاصل ہے،19 منزلہ عمارت ہے کوشش ہے اس پر جوائنٹ ونچر ہوجائے تو فائدہ ہوگا۔علاوہ ازیں وقفہ سوالات میں وزارت نجکاری نے بتایا کہ 24 اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کی جائے گی،فیز ون میں ایک سال کے اندر فیز 2 میں ایک سے تین سال میں جبکہ فیز تھری میں 3 سے 5 سال میں نجکاری کی جائے گی۔نجکاری ڈویڑن کے مطابق فیز ٹو میں اسٹیٹ لائف، پاکستان ری انشورنس کمپنی،سنٹرل پاور جنریشن کمپنی،جامشورو پاور، ناردرن پاور جنریشن اور لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔وزارت نجکاری کی جانب سے بتایا گیا کہ فیز ٹو میں لیسکو، میپکو ہزارہ الیکٹرک ، حیدرا?باد الیکٹرک، پشاور الیکٹرک اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بھی نجکاری کی جائے گی،فیز تھری میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here