میڈویسٹ میںMINNEAPOLISشہر کی پولیس گردی نے شہری کی جان لے لی

0
164

 

جارج فلائیڈ نامی سیاہ فام کی گردن پر پیر رکھ کر اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
چار پولیس آفیسرز برخواست کمیونٹی کا شدید احتجاج متعلقہ افسران کو قتل کے جرم میں گرفتار کرنے کا مطالبہ

شکاگو(پاکستان نیوز)سوموار25مئی مڈویسٹ کی ریاست منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں پولیس کی درندگی کا انتہائی نفرت انگیز واقعہ پورے امریکہ میں احتجاج کا مظہر بن گیا ہے۔ واقعات کے مطابق جارج فلائیڈ نامی شہری کو رات کے وقت محض شبہ کی بنیاد پر پولیس نے گرفتار کرلیا اور انتہائی بے رحمی سے اس کی گردن پر ڈبرک شاون نامی پولیس افیسر نے اپنے گھٹنے سے دباﺅ ڈالا۔جارج فلائیڈ نے فریاد کی کہ اس کا دم گھٹ رہا ہے لیکن زمین پر بے بسی سے گھیرے ہوئے جارج پر پولیس والوں نے اس کی ایک نہ سنی حتیٰ کہ جارج فلائیڈ کی ناک سے خون بہنے لگا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔اس واقعہ کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے ملوث پولیس آفیسر کے گھر کا گھیراﺅ کرلیا اور اس کے قتل کے جرم میں گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ڈیرک شاون،TOU THAOاور دیگر دو افسران کو برطرف کردیا ہے تاہم شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ان افسران کو قتل عمد اور بھیانک انسانیت سوز جرم کے ارتکاب پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here