سفید فام افراد کی تعداد میں ڈرامائی کمی ، امریکہ اقلیتی ملک کے طور پر اُبھرنے لگا

0
82

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ سفید فام افراد کے ملک سے اقلیتی ملک کے طور پر سامنے آ رہا ہے ، گزشتہ دس سے بیس سالوں کے دوران سفید فام افراد کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، سفید فام افراد کی شرح اس وقت ٍ58فیصد کے قریب ہے جبکہ اگر 2000کی مردم شماری کا جائزہ لیں تو یہ شرح 69 فیصد کے قریب تھی جبکہ 2010 میں یہ کم ہوکر 63.7فیصد پر آگئی جبکہ موجودہ دور میں 58فیصد کے قریب ہے ۔ اس سے باخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سفید فام افراد کی تعداد میں ملک میں کتنی تیزی سے کم ہو رہی ہے جبکہ اس کی نسبت اقلیتوں خاص طور پر ایشیائی امریکنز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس میں 2010 کے بعد 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ایشیائی امریکنز کی مجموعی تعداد 24 ملین کے قریب بتائی جا رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here