ڈائیورسٹی ویزا جیتنے والے غیرملکیوں کی امریکہ آمدکے امکانات معدوم

0
77

نیویارک (پاکستان نیوز)ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کے تحت جیتنے والے امیدواروں کے امریکہ آنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں ، امریکہ ڈائیورسٹی پروگرام کے تحت دنیا بھر میں ایسے ممالک کے شہریوں کو لاٹری کے ذریعے ویزا الاٹ کرتا ہے جہاں امریکہ آنے کے خواہشمند افراد کی تعداد باقی ممالک سے نسبتا تھوڑی ہوتی ہے ، ایسے ممالک کو شہریوں کو ہر مالی سال کے اختتام پر لاٹری کے ذریعے آن لائن ویزوں کو اجراح کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ کرونا کی وجہ سے اس مرحلے میں دشواریوں کے باعث ایسے افراد کا امریکہ آنا مشکل ہوگا جوکہ اس پروگرام کے تحت ویزا جیت چکے ہیں ، ایسے ہی افراد میں سوڈان سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ فاطمہ بھی شامل ہیں جوکہ مئی 2020 میں امریکہ کا ویزا جیت چکی ہیں لیکن ان کی امریکہ آمد اب بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here