اسلامک فاﺅنڈیشن کا موجودہ چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لئے خیر کا سلسلہ جاری

0
243

10 مئی کو ضرورت مندا فراد و خاندانوں کو مفت راشن و دیگر غذائی اشیاءکی تقسیم کی جائےیگی، سہولت کے حصول کیلئے شناختی ثبوت کی موجودگی لازم ہوگی، انتظامیہ

شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست الی نائے کی فعال و متحرک دینی، سماجی و فلاحی تنظیم اسلامک فاﺅنڈیشن کی جانب سے اتوار 10 مئی کو سہ پہر 4 بجے تا شام 6 بجے فاﺅنڈیشن کے مرکز 300 ویسٹ، ہائی رِج روڈ، ولا پارک کے پارکنگ لاٹ میں کرونا کی وباءکے چیلنجز سے نمٹنے اور رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں ضرورت مند و مستحق افراد و خاندانوں کی ضروریات سے عہدہ برآ ہونے کیلئے مفت راشن و دیگر غذائی اشیاءکی تقسیم کا فریضہ انجام دیا جائےگا۔ تقسیم کا یہ عمل سہ پہر 4 تا 6 بجے تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ کے اعلان کے مطابق متعلقہ افراد / خاندان سہولت کیلئے اپنا شناختی ثبوت (آئی ڈی کارڈ) اپنے ہمراہ لائیں۔ اسلامک فاﺅنڈیشن نے مخیر و صاحب ثروت سے عطیات کی ادائیگی آن لان کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ فاﺅندیشن نے اس کار خیر کو رمضان المبارک، عیدین اور آئندہ مہینوں میں بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے پاکستان نیوز شکاگو میں شائع شدہ اشتہار سے استفادہ کریں یا اسلامک فاﺅنڈیشن کی ای میل پر رابطہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here