پاکستان کا اوورسیزکیلئے VVIPپروٹوکول ،خصوصی مراعات کا اعلان

0
74

اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو وی وی آئی پی کا درجہ دلانے کے لیے وفاق کے اداروں میں خصوصی مالی اور غیر مالی مراعات اور پروٹوکول دیا جائے۔اس سلسلے میں وزیراعظم آفس میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعات کا ایک مکمل پیکج (مینول آف پریویلجز) تیاری کے آخری مراحل میں ہے جس میں طے کیا جا رہا ہے کہ وفاق کے کون کون سے ادارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کیا کیا مراعات دیں گے۔ اوورسیز کے لیے روشن اپنا گھر سکیم ‘پلاٹ پر قبضہ نہیں ہو سکے گا’ اوورسیز پاکستانیوں کو ‘پرائیوٹ فنڈ’ میں براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت ،وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ عادل سعید صافی نے بتایا کہ ‘وزیراعظم کی طرف سے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کو وی وی آئی پی کا درجہ دیا جائے گا اور تمام وفاقی محکموں میں ان کے لیے خصوصی مراعات ہوں گی جن میں سے کچھ مالی اور کچھ غیر مالی ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ مراعات اور رعایتیں فراہم کرنے والے اداروں میں پی آئی اے، پاکستان ریلویز، نادرا، پاسپورٹ آفس، ایف بی آر، پولیس، موٹرویز، بجلی اور گیس کی کمپنیاں، وفاقی تعلیمی ادارے اور دیگر شامل ہوں گے۔ اب وزیراعظم کی طرف سے ہدایت ہے کہ تمام محکمے اس امر کو یقینی بنائیں کہ ملک میں 26 ارب ڈالر سالانہ کا زرمبادلہ بھیجنے والوں کو حکومت کی طرف سے بطور شکریہ رعایات اور پروٹوکول دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ایکسپورٹ کی مد میں اس سے کم آمدنی حاصل ہوتی ہے تاہم اربوں روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے تو کیا تھوڑی سی رقم بیرون ملک پاکستانیوں پر خرچ نہیں کی جا سکتی؟ ہو سکتا ہے اس طرح کی مراعات کے بعد بیرون ملک پاکستانی پہلے سے بھی زیادہ زرمبادلہ واپس بھیجیں اور ملکی معیشت اور مضبوط ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here