اسلام آباد(پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے امریکی کانگریس اور سیکریٹری اسٹیٹ کے پاکستان سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس اور سیکریٹری اسٹیٹ کا پاکستان کے ساتھ رویہ ناقابل قبول ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ امریکا کو احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان اس کی ریاست نہیں اور نہ ہی اس کا پیروکار ہے، چند اراکین کانگریس پاکستان کے کردار کو دہرا نہیں کہہ سکتے۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ امریکا خود خطے میں دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے، امریکا ماضی میں جنہیں آزادی کے لئے جنگ کرنے والا کہتا تھا آج دہشت گرد کہہ رہا ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ امریکا نے اپنے قومی مفاد میں فوجی آمریتوں کا ساتھ دیا، پاکستان کابل حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق خطے کے دیگر ممالک سے مشاورت کرے۔