ہررنگ ونسل کے افراد اور نرسوں کی شرکت،ایشیائی باشندوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا
نیویارک(پاکستان نیوز) ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف سینکڑوں افراد نے مچل سکوائر پارک میںمظاہر ہ کیا،مظاہرین نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے،ایشیائی باشندوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی روک تھا م کیلئے پولیس کی کوششوں،ٹاسک فورس کے قیام اور دیگر اقدامات کے باوجودایسے واقعات میں کمی نہیں آرہی ،تشدد سے 61سالہ شخص کے زخمی ہونے اور ہسپتال میں داخل ہونے کے واقعہ کے بعد شہر میں غم وغصہ کی فضا ہے،رین بواتحاد کے زیراہتمام اس مظاہرے میں ہر رنگ ونسل کے افراد نرسوں اور دیگرنے شرکت کی اور ایشیائی امریکن باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ان میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا،مقررین نے تہذیبوں کے تصادم کو روکنے کیلئے موجودہ صورتحال پراظہار خیال کیا،مظاہرین نے فلاڈیلفیا میںبلیک پینتھرپارٹی کی شاخ قائم کرنے میں مدد دینے والے ڈینیل فالکنر کی رہائی کا مطالبہ کیا اور ان کی سالگرہ بھی منائی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فرنینڈنس نے کہا کہ ہم یہاں اس لئے جمع ہیں کیونکہ اگر کسی ایک کو زخم لگتا ہے تو پوری کمیونٹی زخمی ہوتی ہے،زیادہ پرانی بات نہیںوائٹ ہائوس میں ایک شخص تھا جو کہتا تھا کہ کورونا وائرس کا ذمہ دارچین ہے،اس طرح اس نے ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت پھیلائی اور سفید فام باشندوں کی بالادستی قائم کی ،اس موقع پر ہسپتال میں دل کے آپریشن کے بعد زیر علاج ممیاابوجمال نے بھی ٹیلی فون پر مظاہرین سے خطاب کیا اور کہا کہ ایشیائی باشندوں کے خلاف تشدد اس ملک کی تاریخ ہے،یہاں مزدوروں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے،تقریروں کے بعد مظاہرین سڑک پر نکل آئے اورانہوں نے‘‘ ایشیائی باشندوں سے نفرت ختم کرو’’ نعرے لگائے،مظاہرین ڈرم بجاتے اورمکے لہرا کر نعرے بازی کرتے رہے۔