واشنگٹن (پاکستان نیوز) دنیا میں کرونا کیسز پر قابو پانے کے لیے امریکہ آسٹرا زینکا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں دیگر ممالک کو دے گا ، قانونی ماہرین کی جانب سے دبائو بڑھنے کے بعد بائیڈن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آسٹرا زینکا کی لاکھوں خوراکیں ترقی پذیر ممالک کو امداد کے طور پر دے گا ، امکان ہے کہ ویکسین کی پہلی امداد سب سے زیادہ متاثر ملک بھارت کو بھجوائی جائے گی ، واضح رہے کہ بائیڈن حکومت کا یہ موقف رہا ہے کہ وہ دیگر ممالک کو ویکسین امداد دینے سے قبل اپنے شہریوں کو اس سے مستفید کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں لیکن ماہرین کی جانب سے دبائو کے بعد ویکسین دیگر متاثرہ ممالک کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔