عمران حملہ عالمی میڈیا کی ٹاپ سٹوری، سوچی سمجھی سازش قرار

0
122

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ عالمی میڈیا کی ٹاپ سٹوری بن گیا۔ برطانوی اور امریکی میڈیا نے خبر فرنٹ پیچ پر شائع کی۔ عرب میڈیا کی جانب سے عمران خان حملے کی خبر کو غیر معمولی کوریج دی گئی۔ عالمی میڈیا نے عمران خان پر حملے کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے پاکستانی عوام اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دوریاں مزید بڑھیں گی۔ امریکی نشریاتی اور پرنٹ ذرائع ابلاغ واشنگٹن ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، وال سٹریٹ جرنل، نیویارک ٹائمز سمیت دیگرز نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ عمران خان کی جب سے حکومت ختم ہوئی ہے عوام میں ان کی پذیرائی میں بہت اضافہ دیکھنے میں آیا، عوام انہیں سیاستدان کی بجائے ایک مسیحا سمجھتے ہیں اس واقعہ کے بعد سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا اور عوام کا غصہ شہباز حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر نکلے گا۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران صحت یاب ہو کر لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز کریں گے اور اس بار ان کا رویہ مزید جارحانہ ہو گا۔ عوام کی اکثریت یہ خیال کرتی ہے کہ حکومت تو ایک مہرہ ہے طاقت اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے اور وہی ان سے انتقامی کارروائیاں کرا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here