نیویارک پولیس مسلم آفیسرز سوسائٹی کے وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات

0
127

کراچی (پاکستا ن نیوز)نیویارک پولیس کی مسلم آفیسر سوسائٹی کے صدر ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا نے اپنے وفد کے ہمراہ آئی جی سندھ سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران عدیل رانا کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر ضیغم عباس،نعمان ملک سمیت سماجی شخصیت اسلم ڈھلن، ذوالفقار باجوہ اور بزنس کمیونٹی کے افراد بھی شریک تھے، ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو اپنے دورہ پاکستان کے متعلق آگاہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امداد جمع کی ہے جس کو وہ پاکستانی سیلاب متاثرین میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، آئی جی سندھ نے عدیل رانا کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ، آئی جی سندھ نے عدیل رانا کو بتایا کہ سیلاب میں بہت سے پولیس اہلکاروں کے گھر بھی تباہ ہوئے ہیں جس پر عدیل رانا نے پولیس اہلکاروں کے لیے بھی ہرممکن مدد کا یقین دلایا، اس موقع پر آئی جی سندھ نے عدیل رانا کو شیلڈ پیش کی جبکہ عدیل رانا نے آئی جی سندھ کو نیویارک پولیس کی طرف سے کیپ اور بیج پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here