پاکستان کو 60 ہزارغباروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا پرچم تیار کرنے کا اعزازحاصل

0
138

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ساٹھ ہزار سے زائد غباروں پر مشتمل پاکستانی پرچم کو دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا ہونے کا اعزاز مل گیا۔ قومی اسمبلی ہال میں غباروں سے تیار 40 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا قومی پرچم عالمی ریکارڈ بن گیا، 60 ہزار سے زائد غباروں پر مشتمل پرچم کو دنیا کا سب بڑا جھنڈا ہونے کا اعزاز مل گیا، گنیزز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سرٹیفکیٹ پاکستانی پارلیمنٹ کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ سال پاکستان ہندو کونسل کی جانب یوم آزادی کی مناسبت سے سبز اور سفید غباروں سے قومی پرچم تیار کیا گیا اور اس پرچم کو یوم آزادی کے موقع پر ایوان میں لگایا گیا تھا۔ اس حوالے سے قومی اسملبی کے اقلیتی رکن رمیش کمار کا کہنا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے والا جھنڈا ہندو کمیونٹی کی پاکستان کے لیے محبت کا عکاس ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here