بھارت کی متنازع چینی سرحدی علاقے میں اختیار جتانے کی کوشش ناکام

0
147

لداخ(پاکستان نیوز) بھارت اور چین کشیدگی کے معاملے کو سلجھانے کے لیے بھارت سفارتی ذرائع سے کام لے رہا ہے، دونوں ممالک کے جرنیلز کی آج ملاقات سے متعلق بھارتی میڈیا پر سناٹا طاری رہا۔ لداخ میں سرحدی تنازع پر چین بھارت ملٹری کمانڈرز کی میٹنگ لائن آف ایکچوئل کنڑول پر چین کے علاقے مولڈو میں ہوئی۔ ترجمان بھارتی فوج نے میٹنگ کا حوالہ دیے بغیر بیان جاری کیا ہے کہ حالیہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھارتی حکام چین کے فوجی اور سفارتی ذرائع سے رابطے میں رہیں گے۔ لداخ میں ایکچوئل لائن آف کنٹرول پر گزشتہ ایک ماہ سے جاری کشیدگی کے باعث بھارت اور چین کے درمیان لیفٹیننٹ جنرل سطح کے عہدیداروں کی میٹنگ چین کے علاقے مولڈو میں ہوئی جو بھارت کی درخواست پر کی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں بھارت کی نمائندگی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہرندر سنگھ اور چین کی نمائندگی کورکمانڈر سدرن ڑن جیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ میجر جنرل لِن لیو نے کی۔ واضح رہے کہ بھارت چین کے ساتھ سرحدی متنازع علاقے میں اختیار جتانے کے لیے سینہ تان کر نکلا لیکن چینی فوجیوں نے جلد ہی بھارتی فوجیوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیے تھے۔ اب بھارت کی جانب سے چپکے چپکے معاملہ سلجھانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اس سارے معاملے کا ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ بھارتی میڈیا کو چپ سی لگ گئی ہے، بڑھ بڑھ کر بڑھکیں مارنے والے بھارتی میڈیا پر سناٹا طاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here