عمران خان ریاض کا کیس ڈسچارج، فوری رہائی کا حکم

0
123

اٹک (پاکستان نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک نے اینکر عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر تنویر نے ریمارکس دیے کہ اینکر عمران ریاض کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔رات کو سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینکر عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ اٹک پولیس نے اینکر عمران ریاض کو گرفتار کرکے 3 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام ا?باد ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی گرفتاری سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے ان کے وکیل کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here