کرکٹ کے فروغ اور یوتھ اکیڈمی کیلئے تعاون کی تقریب میں رکن کانگریس راجہ کرشنامورتی اور دیگر اکابرین کی شرکت
ہنوور پارک ولیج پارک انتظامیہ کا تعاون ہمارے مقاصد کی تکمیل کیلئے اہم اقدام ہے، CASO
کھیل اور یوتھ کی سرگرمیوں میں ہمارا مکمل اشتراک رہے گا، میئر راڈنی کریگ
شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو / مڈ ویسٹ میں کرکٹ کے فروغ اور ہنوور پارک میں CASO یوتھ اکیڈمی کے قیام کیلئے میئر ہنوور پارک راڈنی ایس کریگ نے اشتراک عمل اور بھرپور تعاون کا اتفاق کر دیا، اس حوالے سے سوموار 26 اپریل کو میئر ہنوور پارک نے ایک افطار عشائیہ کا اہتمام کولاچی تندوری گِرل میں کیا۔ تقریب میں رکن کانگریس راجہ کرشنا مورتی نے بطور خاص شرکت کی۔ CASO کرکٹ لیگ کے عہدیدران طارق خان، عماد حسین، نشانتھ وی جے، قاسم مہدی، عبداللہ سید، JOE LECCE، حارث عثمانی، نوید احمد، خرم نظامی و سید حسین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات Liza Gutierrez، بشریٰ ایمیوالا، سریش ریڈی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر ٹیم CASO کے رہنمائوں نے میئر راڈنی اور ہنوور پارک انتظامیہ کے یوتھ اکیڈمی کے قیام اور کرکٹ لیگ و کھیل کے فروغ میں پارٹنر شپ اور تعاون کو اہم سنگ میل قرار دیا جبکہ میئر راڈنی کریگ نے نوجوانوں کی صحتمندانہ سرگرمیوں اور کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔