مہنگائی کے ستائے ٹیکسی ڈرائیوروں پر یومیہ 35ڈالر مزید بوجھ ڈالنے پر غور

0
240

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کی گورنر کیتھی ہوشل نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے اخراجات میں 35 ڈالر یومیہ بڑھانے کی طرف سفر کا آغاز کر دیا ہے ، گورنر ایم ٹی اے پر یومیہ 35 ڈالر ٹیکس نافذ کرنے پر غور کر رہی ہیں جس سے سالانہ ایک بلین ڈالر کا بجٹ اکٹھا کیا جائے گا، ہوشل کی تجویز کے مطابق منہاٹن کے جنوب میں ڈرائیو کرنے والے ڈرائیوروں کو زیادہ ادا کرنا ہوگا کہ کیونکہ ان علاقوں میں ٹریفک کابہائو بہت زیادہ رہتا ہے جس پر ٹریفک پولیس کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، ٹرکوں کو پارکنگ کے مسائل کا سامنا ہے ، ٹریفک کا دبائو بڑھنے سے جگہ نہ ملنے پر ٹرکوں کی بڑی تعداد سڑک کے اطراف پر ہی پارک کی دی جاتی ہے ، نیویارک کے شہری اور ٹیکسی ڈرائیور ایم ٹی اے پر نئے ٹیکس کے نفاذ کو سب سے بڑا ظلم قرار دے رہے ہیں، ڈرائیوروں کے مطابق وہ مہنگائی سے پہلے ہی اکتائے بیٹھے ہیں اور اپنے اخراجات کو بڑی مشکل سے پورا کر رہے ہیں ، اس دوران 35 ڈالر یومیہ کا بوجھ ان کو بہت نقصان پہنچائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here