جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا استعمال بند

0
125

واشنگٹن (پاکستان نیوز)مریضوں میں خون جمنے کی شکایات سامنے آنے کے بعد طبی ماہرین نے کرونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کے استعمال کو محدود کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ اس کا استعمال صرف ڈاکٹروں کے مشورے سے ہی کیا جانا چاہئے، طبی ماہرین نے کرونا مریضوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مرض سے محفوظ رہنے کے لیے فائزر اور موڈرنا ویکسین کا استعمال عمل میں لا سکتے ہیں، لیکن جانسن اینڈ جانسن کے استعمال سے گریز کیا جانا چاہئے، کرونا کی روک تھام کے حوالے سے جانسن اینڈ جانسن کے استعمال کو موثر قرار دیا جا رہا تھا لیکن اب شکایات سامنے آنے کے بعد طبی ماہرین نے اس کے استعمال کو محدود کرنے پر زور دیا ہے ۔ ایجنسی کے مطابق کہا کہ J&J کا شاٹ ان لوگوں کے لیے بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے جو Pfizer اور Moderna سے mRNA ویکسین لینے سے انکار کرتے ہیں، اور اس وجہ سے وہ ٹیکے سے محروم رہیں گے۔پابندی کے باوجود، ایف ڈی اے کے ویکسین کے سربراہ ڈاکٹر پیٹر مارکس نے کہا کہ جے اینڈ جے کی ویکسین امریکہ اور پوری عالمی برادری میں موجودہ وبائی ردعمل میں اب بھی موثر کردار کی حامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here