امریکا میں کورونا سے گزشتہ ماہ ہلاک ہونے والا امیدوار بھی کامیاب قرار

0
147

ڈکوٹا(پاکستان نیوز) امریکا میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ایک ایسے امیدوار کو بھی کامیاب قرار دیدیا گیا ہے جن کا 6 اکتوبر کو کورونا سے انتقال ہوچکا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی ڈکوٹا میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کے امیدواروں نے ڈیوڈ انڈھیل اور ڈیو نیہرنگ نے میدان مار لیا ہے۔ حیران کن طور پر کامیاب امیدواروں میں سے 55 سالہ امیدوار ڈیوڈ انڈھیل گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ کورونا وبا کی وجہ سے انتخابات میں زیادہ تر ووٹرز نے کئی ماہ قبل ہی ارلی ووٹنگ میں پوسٹل ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا تھا جس کی وجہ سے ڈیوڈ انڈھیل نے بھی کامیابی حاصل کرلی۔ ڈکوٹا سے ری پبلکن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ فتح کی ضرورت ہے جتنے ری پبلکن جیتیں گے اتنے ہی صدر ٹرمپ کی فتح کے امکانات روشن ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here