واشنگٹن(پاکستان نیوز)بھارت کے سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرینگلا نے واشنگٹن میں بائیڈن انتظامیہ کے اہم عہدیداران سے ملاقاتوں کے دوران افغانستان میں پاکستان کے بڑھتے اثرو رسوخ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کے چیف جنرل فیض حمید کی کابل میں موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ طالبان کی فتح کے پیچھے پاکستان ہے،بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستان افغان سرزمین کو اس کے خلاف استعمال کریگا،آئی ایس آئی بھارت میںدخل اندازی کرکے اس خطے میں وہ جنگ چھیڑنا چاہتی ہے ،انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسلام آباد نے طالبان کی پرورش کی وہے،اب وہ طالبان کے کندھے پر بندوق رکھ کر بھارت اور امریکہ کو بلیک میل کر یگا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے امریکی حکام کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ خطے میں چین اور طالبان کی بڑھتی پیش قدمی روکنے کیلئے شمالی اتحاد کی حمایت وقت کی ضرورت ہے۔