افغانستان میں طالبان کا اقتدار میں آنا، پاکستان کی فتحقرار

0
135

بھارتی دفاعی تجزیہ کار: کرنل (ر) دنویر سنگھ
افغانستان میں طالبان کے حیران کن طور پر سرعت کے ساتھ اقتدار میں آنے کو پاکستان کی فتح قرار دیتے ہوئے بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار کرنل (ر) دنویر سنگھ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان، چین، روس، ایران اور وسط ایشیائی ممالک کااقتصادی بلاک بننے جارہاہے اوربھارت کو خطے سے خارج کردیا گیا ہے۔ اپنی سوشل میڈیا پر گفتگو میں دنویر سنگھ نے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کی حکمت عملی کی تعریف کی اور دعویٰ کیا کہ کس طرح لڑاکا، لاجسٹک اور انٹیلی جنس آپریشنز کے ذریعہ طالبان کی کامیابی کو ممکن بنایا گیا۔ دنویر سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر جنرل باجوہ کے سیز فائرکے اقدام کے فیصلے کو ایک اسٹرٹیجک اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی جانتی تھی کہ پاک فوج کو اب افغانستان پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے بھارت سے شکر اور کپاس کی درآمد کے لئے وزیراعظم عمران خان کی خواہش کا بھی حوالہ دیا لیکن بعد ازاں یو ٹرن لے کراسکے برعکس فیصلہ کیا۔ بھارت سی پیک کے مقابلے میں متبادل ایران کے ساتھ چاہ بہار راہداری بنانے میں بھی ناکام ر ہا جس کی و جہ بھارت کی امریکا کے ساتھ شراکت داری رہی۔ انہوں نے بھارتی پالیسی سازوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ صورتحال کا اندازہ لگانے میں قطعی ناکام ر ہے جبکہ پاکستان اپنی حکمت عملی میں کامیاب رہا۔ کرنل (ر) رنویر سنگھ نے الزام لگایا کہ آئی ایس آئی نے افغانستان میں جنگجو سرداروں، جنرلوں اور گورنروں کو رشوت دیکر اپنے ساتھ ملایا اور وفاداریاں خریدیں جس کینتیجے میں طالبان حاوی آگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here