چین امریکہ کشیدگی: 2 بحری جنگی بیڑے سمندر میں اُتار دئےے

0
110

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کے جنگی بحری بیڑے کی جنوبی چین کے سمندر میں آمد کے ایک ہفتے بعد چین نے جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس اپنے دو بحری جنگی بیڑے امریکہ کے مقابلے میں سمندر میں اتار دیئے ہیں ،اطلاعات کے مطابق چین کی جانب سے سمندر میں اتارے جانےوالے جدید ترین بحری بیڑوں میں 055 اور 052d شامل ہیں جوکہ اپنے حریف امریکی بحری جنگی بیڑے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ماہرین کے مطابق چین کا یہ اقدام امریکہ کی جانب سے جنوبی چین میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے ، دونوں ممالک میں تناو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے جبکہ چین کو امریکہ کے ساتھ سرحد پر بھارت سے بھی کشیدگی کا سامنا ہے ، اس طرح چین دونوں اطراف سے دشمن پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here