ٹرمپ نے مواخذے کی حمایت کرنیوالے 10ری پبلیکن اراکین کے نام طلب کر لیے

0
103

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ نے مواخذے کی حمایت کرنے والے ری پبلیکن کے دس اراکین کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ری پبلیکن کے ان 10 اراکین کی تفصیلات حاصل کی ہیں جنھوں نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے حمایت کا اعلان کیا تھا ، کیپٹل ہل حملے کے بعد کانگریس کی اکثریت نے ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کیلئے آمادگی کا اعلان کیا تھا اس کے ساتھ ری پبلیکن جماعت کے دس اراکین نے بھی اپنی حمایت ظاہر کی تھی ۔ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی حمایت کرنیوالے ری پبلیکن اراکین میں لیز چینے ، ٹام رائس ، جان کاٹو ، اینتھنی گونزالز ، پیٹر مائیجر ، ایڈم کنزینجر ، فریڈ اوپٹن ، جمی ہریرہ اور ڈیوڈ والاڈاﺅ کے نام شامل ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here