اسرائیلی مظالم کیخلاف کمپنیاں بائیکاٹ نہیں کر سکتیں؛ بل منظور

0
132

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ہفت روزہ پاکستان نیوز نے آزادی اظہار رائے کے دو بلز کی لوا گورنر کم رینولڈ کی جانب سے منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، بل کے تحت کمپنیاں اسرائیل کا بائیکاٹ نہیں کر سکیں گی، اب مختلف کمپنیاں فلسطینیوں پر مظالم بند کرنے کے حوالے سے اسرائیل کا بائیکاٹ نہیں کر سکیں گی جبکہ بی ڈی ایس تحریک بھی ناکامی سے دوچار ہوگی ، کیونکہ نئے بل کی منظوری کو لوگوں کی رائے اور اقدامات کو دبانے کی سازش قرار دیا جا رہا ہے ، واضح رہے کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی روک تھام کے لیے بی ڈی ایس تحریک کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت کمپنیوں اور افراد کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر اسرائیل پر دبائو ڈالنے کیلئے قائل کیا جارہا ہے ۔لیکن اس تحریک کی کامیابی میں لووا گورنر کے نئے بل نے بڑی رکاوٹ ڈال دی ہے جس کے تحت اب کمپنیاں اپنی مرضی سے اسرائیل کیلئے اشیا کی فراہمی کو بند نہیں کر سکیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here