لاس اینجلس (پاکستان نیوز )لاس اینجلس میں پاکستانی قونصل جنرل عبدالجبار میمن علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گذشتہ کچھ عرصے سے زیر علاج تھے۔ ان کی طبعیت کی خرابی کی وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔عبدالجبار میمن کی نماز جنازہ لاس اینجلس میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کو تعلق سندھ کے علاقے ٹنڈو جام سے تھا اور وہ تقریباً سات سالوں سے قونصل جنرل رہے جو کہ کسی بھی قونصل جنرل کی لاس اینجلس میں تعیناتی کا سب سے بڑا عرصہ ہے۔پاکستانی امریکن کمیونٹی اور سفارتکاروں نے عبدالجبار میمن کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔